شام میں اس ہفتے شمال مغربی حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں پر ایک بڑا حملہ کرنے کے بعد مخالف جنگجو مرکزی شمالی شہر کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں تو شامی حکومت کے ایک سکیورٹی اہلکار نے جمعہ کو اے ایف پی کو بتایا ہے کہ فوج کی کمک حلب پہنچ گئی ہے۔
معاملے کی حساسیت کی بنا پر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا، "فوجی کمک پہنچ گئی ہے۔ حلب کے مغرب میں شدید لڑائیاں اور جھڑپیں ہو رہی ہیں لیکن وہ ابھی شہر تک نہیں پہنچی ہیں۔"