کویت سربراہ اجلاس میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے سعودی مساعی کی حمایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت کی میزبانی میں ہونے والے سربراہ اجلاس نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے فریم ورک کے اندر سعودی عرب کی کاوشوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سپریم کمیٹی کا 45 واں اجلاس کویت کی میزبانی میں اتوار کے روز منعقد ہوا جس میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔

ہنگامہ خیز علاقائی اور عالمی حالات کے درمیان خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے سربراہان نے اپنی 45ویں سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے لیے کویت میں ملاقات کی۔

خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں فوجی، سکیورٹی اور اقتصادی امور کے ساتھ ساتھ غزہ اور لبنان کی جنگ اور شام کے ساتھ ساتھ یمن میں تیزی سے رونما ہونے والے واقعات کی پیش رفت اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہ نماؤں نے مشترکہ خلیجی ایکشن عمل کو بڑھانے کے لیے اس کے نتائج پر کام کرنے اور خطے اور دنیا بھر میں پائیدار امن، ترقی، سلامتی اور استحکام کے راستوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں ’جی سی سی‘ ممالک کے باہمی مفادات۔اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے، اتحاد کے دائرے کو وسعت دینے اور عالمی بلاکس کے ساتھ شراکت داری کے بندھن کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں