قطر کی جانب سے جنگ بندی کی امید کے ہمراہ غزہ میں اسرائیلی حملہ: کم از کم 20 افراد ہلاک

قطر اور ٹرمپ انتظامیہ معاہدے کے لیے کوشاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مقامی شعبہ صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہفتے کے روز کم از کم 20 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ دوسری طرف قطر نے اسی دوران جنگ بندی معاہدے طے کرنے کی کوششوں کے حوالے سے ایک نئی امید کا اظہار کیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور رفح میں مبینہ حملوں پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔ رہائشیوں اور طبی ماہرین کے مطابق ہلاک شدگان میں کم از کم آٹھ شہری تھے۔ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا باقی ہلاک شدگان مزاحمت کار تھے اور رائٹرز آزادانہ طور پر ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کر سکا۔

قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ قطر کو امریکی انتخابات کے بعد جنگ بندی کے مذاکرات کی ایک نئی رفتار محسوس ہوئی ہے تو وہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ غزہ پر گفتگو کر رہا ہے۔

گفتگو کے بارے میں بریفنگ لینے والے ایک ذریعے نے جمعرات کو رائٹرز کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے شرقِ اوسط کے ایلچی نے قطر اور اسرائیل کا سفر کیا ہے تاکہ 20 جنوری کو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری سے قبل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے سفارتی دباؤ شروع کیا جائے۔

فلسطینی ہلالِ احمر سوسائٹی کے مطابق ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک چوکی پر ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک سیکورٹی گارڈ نے اسے اس وقت گولی مار دی جب اس نے وہاں موجود فوجیوں پر پٹاخے پھینکے اور اس سے ایک چاقو برآمد ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں