طبی ماہرین نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کی پٹی میں وسطی اور جنوبی حصوں تک داخل ہو گئے اور حملوں میں رات بھر اور منگل کو کم از کم 19 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ شمالی غزہ کے بیت حنون جہاں اسرائیلی افواج اکتوبر سے کارروائیاں کر رہی ہیں، وہاں راتوں رات اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور ایک کثیر منزلہ عمارت میں درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
وسطی غزہ کی پٹی میں نوصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان پر ایک اور فضائی حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ طبی ماہرین اور فلسطینی سول ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ اس میں کئی دیگر زخمی ہوئے جبکہ ایک دوسرے حملے میں رفح کے جنوب میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
وسطی غزہ کے دیر البلح میں رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے چھے فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا جنہوں نے منگل کے روز بحیرۂ روم میں جانے کی کوشش کی تھی۔
علاقے کے محکمۂ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 44,700 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔