حکومت خاتمے کے بعد بشار کا بھائی ماھر الاسد کہاں چھپا ہوا ہے؟
اطلاع ہے فورتھ ڈویژن کے سابق کمانڈر ماھر ہیلی کاپٹر سے عراق پہنچے اور اب روس میں ہیں: سیریئن آبزرویٹری
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے ہفتے کے روز کہا کہ یہ خبر ہے کہ شام کے سابق صدر بشار الاسد کے بھائی اور "فورتھ ڈویژن" کے سابق کمانڈر ماھر الاسد روس میں ہیں۔ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے عراق پہنچا تھا۔
یاد رہے بشار الاسد دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک صدارت پر فائز رہے لیکن ان کے بھائی ماھر الاسد نے فورتھ ڈویژن کے کمانڈر کی حیثیت سے شام میں انتہائی وحشیانہ کارروائیوں کے سربراہ کے طور پر کام کیا اور حکومت کی حفاظت کی ڈھال بنا رکھی تھی۔ اسے اور اس کے گروپ کو ’’ الشبیحہ‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ حکومت کے خاتمے کے بعد بشار الاسد کے چھوٹے بھائی ماھر الاسد آج تک نامعلوم ہے۔ اس پر امریکہ، یورپ اوربرطانیہ نے پابندیاں لگا رکھی ہیں۔
یہ دونوں بھائی شام میں قتل عام میں ملوث تھے اور ان کے ساتھ وحشیانہ کارروائیوں کی داستانیں منسوب تھیں۔ ماھر الاسد تخت کے پیچھے کھڑا سایہ دار شخص سمجھا جاتا تھا جو ہر طرح کے گھناؤنے کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
دونوں بھائیوں کی کشمکش
شامی حکومت کے تحفظ کے لیے اہم شخص کے طور پر ماھر الاسد ظلم، حد سے زیادہ جارحیت کا ارتکاب اور گرفتاریاں کرنے کے حوالے سے مشہور تھا۔ شامیوں نے برسوں ماھر الاسد کے مظالم کا تجربہ کیا تھا۔ ماھر الاسد اپنے والد حافظ الاسد کا ممکنہ جانشیں تھا تاہم اپنے تیز مزاج کی وجہ سے وہ جانشین نہ بن سکا تو اس نے ماہر امراض چشم بننے کا انتخاب کیا۔
کاموں کی تقسیم سے دونوں بھائیوں کے درمیان برسوں کی کشمکش کا خاتمہ ہوا۔ سیاست بشار الاسد کے ذمہ تھی اور سیکورٹی معاملات ماھر الاسد نے سنبھال لیے۔
حد سے زیادہ ظلم
اپنے بھائی کی طرح اس کی طاقت قبیلہ ، خاندانی روابط اور دوستی کے ایک تنگ دائرے میں نظر آتی ہے۔ اس کی بری شہرت 20 سال سے زیادہ عرصے پرمحیط ہے۔ 20 برس قبل اس نے کرد بغاوت کو دبانے میں براہ راست حصہ لیا تھا۔
لیکن اپنے مظالم میں وہ اس وقت عروج پر پہنچ گیا جب اس نے شامی فوج کے "فورتھ ڈویژن" کی کمان سنبھالی۔ ماھر الاسد نے شروع سے ہی مظاہروں کو پرتشدد اور بے دردی سے کچل دیا۔ اس نے اپنی آمریت کو حکومت کی قیادت میں بھی نہیں چھپایا۔ اسی کی وجہ سے اس نے ایک بار نائب صدر فاروق الشارع کو گولی مار دی اور اپنے مشیر بوتھینا شعبان کو تھپڑ مار دیا تھا۔
معاشی اثر و رسوخ، نامعلوم جگہ
فوجی قیادت کی ایک خونی تاریخ فنڈز کی کمی سے ختم ہو گئی ہے۔ سرحدی گزرگاہوں کو کنٹرول کرنے کے لیے آپریشنز ، نوادرات کی لوٹ مار، بندرگاہوں پر تجارت کو کنٹرول کرنے کیپٹاگون کے ذریعے مالی وسائل حاصل کیے جاتے تھے۔ 57 سالہ ماھر الاسد کی آخری پیشی اس وقت ریکارڈ کی گئی جب وہ انقلاب کے آغاز میں مظاہرین پر گولی چلا رہے تھے۔
اس کے موجودہ ٹھکانے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ روس یا لبنان میں ہیں ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ شام میں کسی خفیہ جگہ پر غائب ہو گیا ہے کیونکہ اس نے جانے سے انکار کر دیا تھا۔
-
اسرائیل کے شام میں فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری
شام کے ایک جنگی نگراں ادارے 'المرصد' نے کہا کہ اسرائیل نے ہفتے کی صبح دمشق اور اس ...
مشرق وسطی -
امریکی ڈالر کے مقابلے شامی کرنسی مضبوط ہو گئی: مقامی کرنسی ایکسچینجرز
دمشق کے کرنسی ایکسچینجرز نے ہفتے کے روز بتایا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں شام کی ...
مشرق وسطی -
ایک نیا موقع، شام کی حکومت میں تمام گروپوں کو شامل کرلیا جائے: نمائندہ اقوام متحدہ
اس بات کو یقینی بنانا چاہیے ریاستی ادارے تباہ نہ ہوں، اور انسانی امداد جلد از جلد ...
مشرق وسطی