قطر کے وزیراعظم اور خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زید آل نہیان نے خطے کی صورت حال پر فون پر بات چیت کی۔
فون کال کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تازہ ترین پیش رفت، شام کی تازہ ترین صورت حال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔