سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی بولی جیتنے کے حوالے سے بحث کی گئی۔ اس موقعے پر کابیبنہ کے ارکان نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے حصول کو سعودی کھیلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایونٹ کا انعقاد ایک غیر معمولی پیش رفت رفت اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی پوزیشن کی عکاسی ہے۔
کابینہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں ، حمایت اور فراخدلانہ مدد سے ریاض شہر میں ٹرین اور بس دونوں حصوں کے عوامی نقل و حمل کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے۔انہوں نے اس منصوبے کا عمل بنیادی ڈھانچے کی ترقی، نقل وحمل کی ترقی ، اقتصادی تحریک کی حمایت، شہریوں اور رہائشیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بڑھانے میں کردار ادا کرے گا۔
اس کے علاوہ وزراء کی کونسل کو برادر اور دوست ممالک کے رہ نماؤں کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہونے والی بات چیت اور مشاورت کے مندرجات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ ان ملاقاتوں اور بات چیت کے دوران مملکت اور ان کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے اور دنیا میں ہونے والے واقعات کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بین الاقوامی دوروں کے نتائج کی تعریف
سعودی وزراء کونسل نے جمہوریہ فرانس کے صدر عمانویل میکروں اور برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے سعودی عرب کے دوروں سے حاصل ہونے والے مثبت نتائج کی تعریف کی جس سے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کا دائرہ وسیع ہوا۔
سعودی عرب شام کے ساتھ کھڑا ہے
بین الاقوامی سطح پر وزراء کی کونسل نے خطے اور دنیا میں ہونے والی پیش رفت اور ان کے حوالے سے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کابینہ نے شامی عوام کے لیے سعودی عرب کی حمایت اور اس برادر ملک کی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے ہرممکن کوشش کا عزم کیا۔کابینہ نے شام کی سرزمین پر قابض اسرائیلی افواج کے حملوں کی مذمت کی اور انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
مسئلہ فلسطین کا حل
سعودی وزراء کونسل نے مشرقی یروشلم کوآزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے سمیت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔ کابینہ نےمسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں پر زور دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں۔ پرامن طریقے سے اور دو ریاستی حل کو لاگو کرنے میں مدد کریں۔
عالمی چیلنجوں سے نمٹنا
کابینہ نے مملکت کی میزبانی میں ہونے والے علاقائی اور بین الاقوامی اجتماعات کے نتائج کا جائزہ لیا جو کہ ترقی اور اقتصادی خوشحالی کو مستحکم کرنے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھانے والے کثیرالجہتی اقدام کا حصہ ہیں۔
آبی کانفرنس میں سعودی عرب کی قیادت
سعودی وزراء کونسل نے اس بات کی توثیق کی کہ ریاض میں "ون واٹر" سربراہی اجلاس کا انعقاد سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر اہم کردار کے ساتھ ساتھ صاف پانی کے وسائل کو برقرار رکھنے اور دنیا بھر کی کمیونٹیز کی ان تک رسائی کی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔
COP 16 کے نتائج کو سراہا
وزراء کی کونسل نے اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن COP16) ) کے فریقین کی 16ویں کانفرنس کی کامیابی کو سراہا۔ یہ کانفرنس مملکت کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میں 100 سے زیادہ اقدامات فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو متحرک کرنے ، زمین کے انحطاط، صحرائی اور خشک سالی سے نمٹنے میں مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے کے لیے 12 بلین ڈالر سے زیادہ کے فنڈز کے حصول کا اعلان کیا گیا۔