سعودی عرب میں تیل کے کنؤوں کے پانی میں لیتھیم کا انکشاف

"لیتھیم انفینٹی" آرامکو اور "ماڈن" کے تعاون سے نکالنے کے منصوبے کی قیادت کرے گی۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کے نائب وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل خالد المدیفر نے بتایا ہے کہ مملکت نے بڑی قومی تیل کمپنی ’آرامکو‘ کے آئل فیلڈز سے نمکین پانی کے نمونوں سے لیتھیم نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے آرامکو جلد ہی ایک پائلٹ کمرشل پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے رائیٹرز کو مزید کہا کہ کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے شروع کی گئی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی لیتھیم انفینٹی جسے لیتھک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے آرامکو اور سعودی عرب کی مائننگ کمپنی "معادن" کے تعاون سے لیتھیم نکالنے کے منصوبے کی قیادت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "وہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لیتھیم نکالتے ہیں جو انہوں نے کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تیار کی ہے۔ وہ اس سلسلے میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "وہ آئل فیلڈز میں ایک پائلٹ کمرشل پراجیکٹ کی تیاری پر کام کر رہے ہیں تاکہ فیلڈزسے نکلنے والے نمکین پانی سے لیتھیم کے اخراج کو ممکن بنایا جا سکے‘‘۔

لیتھیم الیکٹرک کاروں، لیپ ٹاپس اور سمارٹ فونز کی بیٹریوں میں ایک اہم جز سمجھا جاتا ہے۔اس سے قبل خبر رساں ادارے ’راائیٹرز‘ نے کہا کہ تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قومی تیل کمپنیاں اسے اپنے آئل فیلڈز میں کھارے پانی سے نکالنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

دیگر تیل کمپنیوں ’ایکسون موبیل‘ اور ’اوکسیڈنٹل پٹرولیم‘ تیل کے فیلڈز میں نمکین پانی سے لیتھیم نکالنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

المدیفر نے کہا کہ آئل فیلڈز میں کھارے پانی سے لیتھیم نکالنے کی لاگت قدرتی نمک کے فلیٹوں سے نکالنے کے روایتی طریقہ سے زیادہ ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ اگر لیتھیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو یہ منصوبہ جلد تجارتی طور پر قابل عمل ہو جائے گا۔

سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے گذشتہ ماہ ریاض میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ مملکت سعودی عرب خام مال کی پیداوار میں بہت سے مواقع فراہم کرنے کے قابل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مملکت سعودی عرب اس معاملے میں عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرتی ہے اور مملکت میں ایک وسیع علاقہ ہے جو کان کنی کے قابل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں