غزہ کی اسرائیلی جنگ : مزید کئی فوجی ہلاک ،کل ہلاک شدہ فوجیوں کی تعداد 386 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں اسرائیل کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی فوج کی طرف سے منگل کے روز جاری کیے گئے بیان میں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق میجر موشیکو روزن والڈ، ایک ریزروسٹ، اور ایک فوجی انجینیر اور ایک بغیر نام کے فوجی شامل تھے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

ان میں سے دو اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کی ہلاکت ایک عمارت کے نیچے انے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے یہ عمارات دشمن نے نہیں گرائی یا دھماکہ خیز مواد سے نہیں گری بلکہ یہ بوسیدہ حالت کی عمارت تھی ۔اچانک گر گئی اور اس کے نیچے آکر دو فوجی بھی مارے گئے۔

فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان تازہ فوجی ہلاکتوں کی وجہ سے غزہ میں فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تعداد 386 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد 27 اکتوبر 2023 سے اب تک مارے گئے فوجیوں کی ہے جو زمینی حملوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔

جبکہ اسرائیلی فوج نے اسی غزہ کی پٹی پر کم از کم 45059 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ جن میں ستر فیصد کے قریب فلسطینی بچے اور خواتین ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں