نیوم کی جانب سے کھیلوں کی صحافت کے فروغ کے لیے پروگرام کا آغاز

نیوم میڈیا اور مہد سپورٹس اکیڈمی کی شراکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

نیوم میڈیا اور مہد سپورٹس اکیڈمی نے کھیلوں کی صحافت کا چار ہفتوں پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کے لیے اشتراک کیا ہے جس کا مقصد مملکت میں کھیلوں کی بڑی تقریبات کا احاطہ کرنے کے لیے سعودی ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔

نیوم میڈیا میں سیکٹر ہیڈ آف انٹرٹینمنٹ، کلچر اینڈ میڈیا مائیکل لنچ نے ایک بیان میں کہا، "یہ جدید پروگرام شروع کرنے کے لیے ہم مہد سپورٹس اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ اپنی مہارت کو مہد کی عالمی معیار کی سہولیات سے ملا کر ہم نے نوجوان سعودی ٹیلنٹ کے لیے ایک منفرد موقع پیدا کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مملکت میں کھیلوں کی صحافت کے مستقبل میں اپنا کردار ادا کریں۔"

پروگرام کے لیے صنعت کے ماہرین نے 43 شرکاء کو ان مہارتوں کی تربیت دی جو مملکت میں کھیلوں کی فروغ پذیر صنعت میں شریک ہونے کے لیے درکار ہیں۔

نیوم کے مطابق پروگرام میں شرکاء کو ایک جامع نصاب فراہم کیا گیا جس میں آن لائن تھیوری، ریاض میں ذاتی تربیت اور مشقوں کے ذریعے تجربہ شامل تھا۔

شرکاء نے خبر نگاری، تدوین، ویڈیو پروڈکشن اور انٹرویو کی تکنیک میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی ماہرین کے ممتاز پینل میں جیریمی انسون، ہانی الحجازی، سوسن سعد، محمد محرم، عائض الحبی، فیبریزیو رومانو اور پیڈرو پنٹو شامل تھے۔

مہد اکیڈمی میں کھیلوں کے ایگزیکٹو نائب صدر مائیک پیوگ کے مطابق نیوم اور مہد اکیڈمی سعودی فنکاروں کی ایک نئی نسل کو بااختیار بنا رہے ہیں کہ وہ جاندار کہانیاں سنائیں اور کھیلوں کی صحافت کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر کے مملکت کی کھیلوں کی صنعت کا بیانیہ تشکیل دیں۔

مائیک پیوک نے کہا، "ہم کھیلوں کے قائدین کی اگلی نسل کو تربیت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ نیوم میڈیا کے ساتھ اس شراکت داری سے ہم خواہشمند صحافیوں کو وہ ذرائع اور معلومات فراہم کرنے کے قابل ہو گئے ہیں جن کی انہیں کامیابی کے لیے ضرورت ہے۔ ایک ساتھ مل کر ہم سعودی عرب میں کھیلوں کے میڈیا کے مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں