غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 38 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونےوالی اب تک کی کل فلسطینی شہادتوں کی تعداد 45399 ہو گئی ہے۔
یہ اطلاع غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کے روز جاری کردہ اعدادو شمار میں کیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 107940 ہو گئی ہے۔
واضح رہے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد فلسطینی بچوں اور خواتین کی ہے۔ ان بچوں اور خواتین کی تعداد 70 فیصد کے لگ بھگ ہے۔
-
پوپ فرانسس کا یوکرین تنازعہ سفارتکاری سے حل کرنے پر زور ، غزہ میں صورتحال سنگین تر قرار
کیتھولک مسیحی فرقے کے عالمی سربراہ پوپ فرانسس نے بدھ کے روز اپیل کی ہے کہ روس اور ...
بين الاقوامى -
’’سکیورٹی کنٹرول ہمارے پاس رہے گا‘‘ اسرائیل کا غزہ سے متعلق منصوبے کا اعلان
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے معاہدہ طے پانے میں ناکامی ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ : اسرائیلی فوج کی میڈیا کارکنوں اور نشریاتی گاڑی پر بمباری ، پانچ صحافی ہلاک
غزہ میں اسرائیلی فوج نے ٹی وی چینل ' القدس ٹوڈے ' کی گاڑی پر بمباری کر کے پانچ ...
مشرق وسطی