اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ہفتے کے روز شمالی غزہ سے اسرائیل کی طرف داغے گئے دو گولے روک لیے جبکہ اس دوران فوج نے فلسطینی سرزمین کے شمال میں اپنا وسیع حملہ جاری رکھا۔
فوج نے ایک بیان میں کہا، "یروشلم، نقب اور حشفلہ کے علاقوں میں 16:14 پر سائرن بجنے کے بعد شمالی غزہ سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے دو گولے اسرائیلی فضائیہ نے روک لیے۔"