شمالی غزہ پر حملے کے دوران دو فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی فوج کے اہم ہدف شمالی غزہ میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ امدادی سامان کی ترسیل کے دوران مسلح فوجی گروپ کی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل کے موقع پر دو فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان افراد کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب انسانی بنیادوں پر امداد تقسیم کی جا رہی تھی کہ مسلح فوجی گروپ نے فائرنگ کی۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 40 امدادی سامان کے ٹرک لانے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اس موقع پر مسلح فوجی گروپوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ نیز اسی وجہ سے پانچ ٹرکوں کا سامان بھی ضائع ہوگیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ورلڈ فوڈ پروگرام کی تباہ کن غلطی کی وجہ سے دو فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں فلسطینی گولی لگنے کے باعث زخمی ہیں۔'

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام اس کا ذمہ دار ہے۔ ہم اس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امدادی سامان کے ٹرکوں کو لانے کے لیے کوآرڈینیشن کے طریقہ کار کی خلاف ورزی نہ کرے۔ تاکہ امدادی سامان کی ترسیل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

دوسری جانب ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں سےجنوبی و وسطی غزہ میں ہونے والی امدادی سامان کی ترسیل کے دوران حملے، تشدد اور لوٹ مار کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ غزہ میں جانے والے ٹرک کسی بھی طرح محفوظ نہیں ہیں کہ ان راستوں پر امن و امان نہیں ہے۔

حماس کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی عدم موجودگی کی صورتحال میں نقل و حرکت کے حوالے سے درپیش خطرات کے بارے میں بار ہا خبردار کیا گیا ہے۔

واضح رہے امدادی سامان لانے والے گروپ کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی فوج کی طرف سے رکاوٹوں اور حملوں کا سامنا ہے۔ نیز اسرائیلی فوج کی جاری سرگرمیوں کی وجہ سے امدادی سامان لانے والے ٹرک سامان کی تقسیم بھی نہیں کر پاتے ہیں۔

امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ کی مزید بگڑتی ہوئی صورتحال میں بےگھر فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں کہ ان تک امدادی سامان کسی صورت نہیں پہنچ پا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں