سعودی عرب: حفاظتی نگرانی کے کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سکیورٹی سرویلنس کیمروں کے استعمال کے نظام کی دفعات کے تحت وزارت داخلہ یا صدارتی سکیورٹی کی منظوری کے بغیر یا عدالتی حکم کے بغیرسکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ جو کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے 20,000 ریال کے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ قانون کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریکارڈنگ نشر یا شائع کرنا قانونا جرم ہے۔ سکیورٹی سرویلنس کیمرہ سسٹم کے آلات یا ریکارڈنگ کو تباہ یا سبوتاژ کرتا بھی قابل سزا جرم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں