طوفانی بارشوں کی صورت حال ، جدہ ہوائی اڈے پر پروازوں کا شیڈول از سر نو مرتب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں جدہ گورنری میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بعض فضائی پروازوں کو روک دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کا نظام الاوقات دوبارہ مرتب کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ہوائی اڈے پر انتظامی سرگرمیاں معمول کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔ متعلقہ ٹیمیں اپنی زمینی ذمے داریاں انجام دے رہی ہیں تا کہ تمام مسافروں اور کارکنان کے لیے سلامتی اور راحت کا اعلی ترین معیار یقینی بنایا جا سکے۔

ادھر سوشل میڈیا صارفین نے بعض وڈیو کلپ وائرل کیے ہیں جن میں جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر مخصوص گاڑیوں کو تند و تیز ہوا میں زمینی خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جدہ گورنری میں طوفانی بارشوں کی صورت حال ہے اور یہاں ہوا کی رفتار 116 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے۔ اس کے سبب ہوائی اڈے پر دیگر حادثات رونما ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں