آئرلینڈ کی فضائی کمپنی 'ریان ایئر' نے اگلے موسم گرما سے اسرائیلی شہر تل ابیب سے اپنی پروازوں کی بحالی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس امر کا اظہار فضائی کمپنی کے سینیئر ایگزیکٹو ایڈی ولسن نے جمعرات کے روز ایک انٹرویو میں کیا ہے۔
سینیئر ایگزیکٹو نے اپنے انٹرویو میں کہا 'وہ امید رکھتے ہیں کہ تل ابیب کا بین گورین ایئرپورٹ کا ٹرمینل 1 موسم گرما تک ہمارے استعمال کے لیے بحال ہو چکا ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ ہم اگلے موسم گرما میں تل ابیب سے اپنی پروازوں کا مکمل شیڈول فعال کر سکیں گے۔'
بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' سے گفتگو کرتے ہوئے وہ اس بارے میں بہت پرامید تھے۔
واضح رہے آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 'ریان ایئر' ان بہت سی فضائی کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے اسرائیل کی غزہ اور لبنان جنگ کے دنوں میں اپنی پروازیں تل ابیب کے لیے معطل کر دی تھیں۔ کہ تل ابیب پر حزب اللہ اور حوثیوں کے راکٹ اور میزائل حملے کافی بڑھ گئے تھے۔
تاہم اب آہستہ آہستہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ کمپنیاں اپنی پروازوں کی بحالی کے لیے آمادہ ہوں گی۔
-
غزہ کی پٹی کے شمال میں لڑائی میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک
اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں لڑائی کے دوران میں اس کے تین ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی حملوں کی وجہ سےامدادی اداروں کو حدیدہ بندرگاہ سے امداد کی فراہمی میں مشکلات
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا یمن میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے سے گریزکیا جائے
مشرق وسطی -
اسرائیلی جنگ کی وجہ سے غزہ میں صورتحال شرمناک، سنگین اور ناقابل قبول ہے : پوپ فرانسس
مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا 16واں ماہ شروع ...
مشرق وسطی