اسرائیلی فوج کو غزہ سے ایک اسرائیلی کی لاش مل گئی، ہلاکت کیسے ہوئی تحقیقات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی قیدی کی غزہ سے لاش حاصل کر لی ہے۔ یہ بات اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہی ہے ۔

فوجی بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے یہ کامیابی ایک مشکل اور پیچیدہ کارروائی کے بعد حاصل کی ہے۔ فوجی بیان کے مطابق اسرائیلی قیدی جسے سات اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل پر اپنے حملے کے دوران حراست میں لیا تھا ۔ اس کی لاش اب ایک زیر زمین سرنگ سے ملی ہے۔

اسرائیلی فوجی بیان میں اس قیدی کی شناخت بتاتے ہوئے اس کا نام یوسف الزیادنا بتایا گیا ہے۔ اسے رفح کے علاقے میں ایک زیر زمین سرنگ میں رکھا گیا تھا۔ جہاں ایک ہلاکت ہو گئی اور اسرائیلی فوجی اس کی لاش واپس لانے میں کامیاب ہو گئے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے بدھ کے روز ہی ایک بیان میں اس سے پہلے کہا تھا زیادانا کے بیٹے حمزہ کی باقیات بھی واپس اسرائیل لائی گئی ہیں۔ تاہم فوج کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ حمزہ کی لاش یا باقیات واپس نہیں لائی گئی ہیں۔ البتہ حمزہ کے بارے میں ایسی معلومات ملی ہیں کہ اس کی زندگی سخت خطرے میں ہے۔

فوجی ترجمان لیفٹیننٹ شوشانی نے ایک آن لائن بریفنگ میں کہا ' اسرائیلی فوجیوں نے ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد اس لاش کو واپس لانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس دوران یوسف کے والد کو اسرائیل لایا گیا ، اس کے والد سے لاش کی شناخت کرائی گئی اور اس کے بعد اس کا اعلان کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس کی موت ہونے کے حالات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاہم فوجی ترجمان نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ یہ تحقیقات کیوں کی جا رہی ہیں کیا یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اسرائیلی قیدی کی موت فوجیوں کے اپنے ہاتھوں ہوئی ہے؟

بتایا گیا ہے کہ اس عرب بدو خاندان کے بیٹے یوسف الزایدنا کو عسکریت پسندوں نے کبوتز ہولیت کے علاقے سے سات اکتوبر کو حراست میں لے لیا تھا۔یاد رہے اس ہلاک ہونےوالے قیدی کے ایک بھائی اور بہن کو نومبر 2023 میں مختصر جنگ بندی کے دوران ہی رہا کر دیا گیا تھا۔

اب اس کی لاش ملنے کے بعد غزہ میں قید اسرائیلیوں کی تعداد 95 بتائی جا رہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان 95 میں سے 34 اسرائیلیوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ لاش پہلے سے ہلاک شدہ قیدیوں میں سے ایک کی ہے یا اس کی ہلاکت تازہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں