یمن میں ایک بجلی گھر اور دو بندرگاہوں پر اسرائیلی بمباری، تین یمنی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی بمبار طیاروں نے غزہ کی طرح یمن میں بھی شہری انفراسٹرکچر کو ایک حکمت عملی کے طور نشانہ بنانے کے لیے جمعہ کے روز بمباری کی ہے۔

دارالحکومت صنعاء میں یہ بمباری ایک بجلی گھر پر کی گئی۔ جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ بجلی گھر حوثی دہشت گردوں کو بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔

اسرائیل کے فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں بمباری حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اس بمباری کے بعد کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو اسرائیل کے خلاف جارحیت کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

بتایا گیا ہے کہ حیزیاز کے مرکزی بجلی گھر پر اسرائیل نے 13 جگہوں ہر بمباری کی۔ یہ بجلی گھر دارالحکومت صنعاء میں واقع ہے۔

ایک ٹی وی چینل کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ کئی گھر بھی بمباری سے تباہ ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے برطانیہ کے سیکیورٹی سے متعلق ایک ادارے 'ایمبری' نے خبر دی تھی کہ بحیرہ احمر میں یمنی بندرگاہ راس عیسی کو نشانہ بنایا گیا اور بندرگاہ پر تیل ذخیرہ کرنے کے مرکز کو بمباری سے تباہ کیا گیا۔ تاہم 'ایمبری' نے کہا ہے کہ کسی تجارتی بحری جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔


حوثیوں کے حامی ٹی وی چینل کے مطابق راس عیسیٰ پر بمباری کی ایک سیریز کی گئی۔ جبکہ 6 دوسری جگہوں پر بمباری کے دوران حدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح حارف صفیان ڈسٹرکٹ میں امران صوبے میں بھی بمباری کی گئی ہے۔

اسرائیل کے فوجی بیان میں ان بمباری کے واقعات کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم کہا گیا ہے کہ صنعاء کا بجلی گھر دہشت گردوں کو بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ تھا۔

یاد رہے پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران حوثیوں نے اسرائیل کے شہر تل ابیب سمیت تین مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔ علاوہ ازیں امریکہ کے طیارہ بردار جہاز 'یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین' کو بھی بحیرہ احمر میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بات حوثیوں کے ترجمان یحییٰ ساری نے بتائی ہے۔

یاد رہے یمن کے حوثی نومبر 2023 سے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

جبکہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ و برطانیہ بھی میں میں حوثی اہداف اور مراکز کو نشانہ بنا رہے ہیں اور امریکہ و برطانیہ کی طرف سے سب سے پہلی بمباری پچھلے سال 10 جنوری کو کی گئی۔ اب ٹھیک ایک سال بعد اسرائیل کی بمباری کے تازہ واقعات صنعاء میں بڑے بجلی گھر اور حوثیوں کے کنٹرول میں دو بندرگاہوں پر پیش آئے ہیں۔ اس دوران بھی امریکی، برطانوی اور اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں