سعودی عرب خطے کا استحکام مضبوط بنانے میں بنیادی شراکت دار ہے : رکن امریکی کانگریس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی کانگریس کے رکن جو ویلسن نے شام کے حوالے سے ریاض اجلاس کی میزبانی پر مملکت سعودی عرب کے لیے ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں ویلسن نے کہا کہ "سعودی عرب ، امریکا کا بنیادی شراکت دار ہے اور یہ مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں استحکام کے لیے ایک قوت کی حیثیت رکھتا ہے"۔

یاد رہے کہ شام کے حوالے سے ریاض اجلاس میں باور کرایا گیا کہ برادر شامی عوام کی سپورٹ کے لیے اقدامات تلاش کیے جائیں اور ملک کی تاریخ میں اس اہم مرحلے پر شامیوں کو تمام معاونت اور سہارا پیش کیا جائے، شام کو دوبارہ سے ایک یکساں اور خود مختار عرب ریاست بنانے میں مدد کی جائے جو ہر شہری کے لیے محفوظ ہو، یہاں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہ ہو اور کسی جانب سے اس کی خود مختاری پامال نہ ہو اور اس کی وحدت اراضی پر کوئی حملہ نہ کیا جائے۔

اجلاس کے شرکاء نے شام میں سیاسی عبوری عمل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے شام کے ساتھ بفرزون اور پڑوسی علاقوں میں داخل ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ انھوں نے شام کی وحدت، خود مختاری اور اس کی اراضی کی سلامتی کی اہمیت اور احترام کو باور کرایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size