اس اعلان کے باوجود کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا ہے اور اس معاہدے کو اتوار نافذ العمل ہوناہے ایک نیا اسرائیلی حملہ ہوا جس میں حماس کے زیر حراست خاتون یرغمالی کے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا کہ ایک اسرائیلی حملے نے ایک ایسی جگہ کو نشانہ بنایا جہاں ایک خاتون کو یرغمال بنانے کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا حملے کے بعد یرغمالی خاتون کا انجام واضح نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک ایسی جگہ کو نشانہ بنایا جہاں متوقع ڈیل کے پہلے مرحلے کی ایک خاتون یرغمالی موجود تھی۔ ترجمان نے کہا کہ دشمن کی طرف سے اس مرحلے پر ہر جارحیت اور بمباری کسی قیدی کی آزادی کو ایک المیے میں بدل سکتی ہے۔
جمعرات کو فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ 15 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری اسرائیلی بمباری، گولہ باری اور فائرنگ کے واقعات میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 46788 ہوگئی ہے۔
رکاوٹیں اور قیدیوں پر اختلاف
اسرائیل کا یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ان کئی ممتاز قیدیوں کے ناموں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جن کی رہائی کا حماس مطالبہ کر رہی اور اسرائیل ایسا کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ یہ اختلاف بدھ 15 جنوری کو سیز فائر کے اعلان کے باوجود باقی ہے۔ امریکی صدر بائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اور قطری اور مصری ثالث غزہ معاہدے کے آخری باقی ماندہ تنازع کو حل کرنے کے لیے دوحہ میں کام کر رہے ہیں۔
معاہدے کے تین مراحل
یاد رہے جنگ بندی معاہدہ، جس پر 3 مرحلوں میں عمل درآمد ہونا ہے، اگلے اتوار سے نافذ العمل ہوگا۔ معاہدے کا پہلا مرحلہ 6 ہفتوں پر محیط ہے۔ معاہدے کے تحت غزہ سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلیوں کی رہائی بھی شامل ہے جن میں پچاس سال سے زیادہ عمر کے تمام خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دو امریکی کیتھ سیگل اور سجوئے ڈیکل چن بھی رہا ہوں گے۔
معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات پہلے مرحلے کے 16ویں روز شروع ہونے والے ہیں۔ اس مرحلے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے تمام باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہوگی۔ ایک مستقل جنگ بندی ہوگی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا کی امید ہوگی۔ تیسرے مرحلے میں باقی تمام میتوں کی واپسی اور مصر، قطر اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں غزہ کی تعمیر نو کا آغاز کیا جائے گا۔
-
غزہ معاہدے پر عمل اتوار سے شروع ہوگا، ہم امریکیوں کی رہائی کے منتظر ہیں: بلنکن
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی حکومتی توثیق کو ملتوی کرنے اور ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ بندی کا نفاذ ہو گا : ترجمان امریکی قومی سلامتی
وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جون کیربی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ...
مشرق وسطی -
نیتن یاہو کا حماس پر غزہ معاہدے سے پھر جانے کا الزام ، تنظیم کی تردید
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس پر سمجھوتے کی بعض تفصیلات سے پھر جانے ...
مشرق وسطی