اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی 20 جنوری کو اسرائیل کے دورے پر پہنچیں گے۔ وہ فلسطینی علاقے میں بھی جائیں گے۔ اس امر کا اعلان وزیر خارجہ اٹلی کے دفتر نے اتوار کے روز کیا ہے۔
اعلان کے مطابق ایک مدت سے جس جنگ بندی معاہدے کا انتظار تھا اس پر عمل کے فوری بعد وزیر خارجہ کل اسرائیل جا رہے ہیں۔
بیان کے مطابق انتونیو تاجانی اسرائیل میں صدر اضحاک ہرزوگ ، اسرائیلی ہم منصب گیڈون ساعر اور فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق ثالث ملک قطر نے کی تھی۔ جس کے بعد آج اتوار کے روز اس پر فریقین نے عمل کرنے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔
اطالوی وزیر خارجہ نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے 'جنگ بندی معاہدے پر عمل ہونا اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے لیے ایک تاریخی موقع ہونے کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے لیے بھی یہ ایک اہم موقع ہے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اٹلی کی حکومت اسرائیلی و فلسطینی حکام کے سامنے یہ تصدیق کرے گی کہ وہ ان شہریوں کی مشکلات میں کمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر ے گی، جن شہریوں نے جنگ کے دوران بہت مصائب دیکھے ہیں۔ اٹلی کی طرف سے انسانی بنیادوں پر یہ امدادی سلسلہ جاری رہے گا اور آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اپنے دورہ اسرائیل کے دوران غزہ کی تعمیر نو کی طرف زور دار انداز میں توجہ دلائیں گے۔ وہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے اجلاس کی مشترکہ طور پر سربراہی کریں گے۔ جو دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ہوگی اور دو طرفہ سفارتی تعلقات میں اضافہ کا باعث بنے گی۔
وزیر خارجہ کے بیان کے مطابق یہ سرمایہ کاری کے منصوبے صرف دونوں ملکوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے علاقے میں استحکام لانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
-
غزہ : جنگ بندی کے پہلے دن بھی بمباری ، شہداء کی تعداد 46913 ہوگئی
غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ بندی : رہائی پانے والی پہلی تین اسرائیلی خواتین کون ہیں؟
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں حماس نے جن تین اسرائیلی قیدی خواتین کا نام ...
مشرق وسطی -
فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا فوری احترام کریں : پوپ فرانسس
مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ...
مشرق وسطی