مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر فوری عمل کیا جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔
انہوں نے اتوار کے روز اپنے بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدہ کرانے میں کردار ادا کرنے والے ثالثوں کا شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھائیں۔ نیز اسرائیلی قیدیوں کو رہائی دلا کر ان کے گھروں میں بھجوائیں۔
پوپ فرانسس نے اتوار کے روز کی جانے والی عبادت کے موقع پر امید ظاہر کی کہ تمام فریق غزہ میں جنگ بندے کے اس معاہدے کا احترام کریں گے۔
پوپ اس سے پہلے بھی جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی بلا تعطل ترسیل کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
-
غزہ : جنگ بندی کے پہلے دن بھی بمباری ، شہداء کی تعداد 46913 ہوگئی
غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کے پہلے ہی دن معاہدے میں تبدیلی کا غیر رسمی مطالبہ کر دیا
اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے جنگ بندی کے پہلے ہی روز جارحانہ بیان میں کہا ہے ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ بندی : رہائی پانے والی پہلی تین اسرائیلی خواتین کون ہیں؟
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں حماس نے جن تین اسرائیلی قیدی خواتین کا نام ...
مشرق وسطی