یہودی آبادکاروں سے پابندیاں ہٹانے سے اشتعال انگیزی بڑھے گی : فلسطینی اتھارٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہودی آبادکاروں سے پابندیاں اٹھانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے 'اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی بڑھے گی۔'

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہی روز مقبوضہ مغربی کنارے کے پرتشدد یہودی آبادکاروں پر عائد کی گئی ان امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جنہیں جوبائیڈن انتظامیہ نے بار بار کے پرتشدد حملے کرنے کی وجہ سے یہودی آبادکاروں اور ان کے بعض گروپوں پر عائد کی تھیں۔

ان پابندیوں کے نتیجے میں امریکہ میں ان کے اثاثے منجمد کرنے اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کاروبای لین دین سے روک دیا گیا تھا۔

امریکہ و یورپی برادری نے یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر بار بار پرتشدد حملوں کو دیکھنے اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے روک تھام نہ کرنے کے بعد تنگ آکر یہ پابندیاں لگائی تھیں۔ جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی روز ختم کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں