لبنان : مغربی بقاع میں حزب اللہ کے ذمے دار کا قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان میں نا معلوم افراد نے مغربی بقاع میں حزب اللہ کے ذمے دار محمد حمادہ کو فائرنگ کر کےک ہلاک کر دیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حمادہ کو مشغرہ قصبے میں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے حزب اللہ کے ذمے دار پر اس وقت اندھادھند فائرنگ کر دی جب وہ اپنے گھر کے سامنے موجود تھے۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد نا معلوم سمت فرار ہو گئے۔

حمادہ کو فوری طور پر علاقے کے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

لبنانی اخبار "النہار" کے مطابق ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل کی واردات ایک دوسرے خاندان کے ساتھ چار برس پرانے معاملے پر انتقامی کارروائی ہے، اس کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں