مشرقی لیبیا میں "درنہ الزہرا" فیسٹیول میں کار ریس کے دوران ہفتے کی شام ایک خوفناک رن اوور حادثے میں نو افراد زخمی ہو گئے۔
اس حادثے کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں حصہ لینے والے ڈرائیوروں میں سے ایک کو اپنی گاڑی کا کنٹرول کھوتے ہوئے دکھایا گیا، جس کی وجہ سے وہ ریس ٹریک سے اتر گئی اور موجود درجنوں تماشائیوں پر چڑھ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت انتہائی نگہداشت میں ہے، جب کہ باقی زخمیوں کو درمیانے اور معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
ان مناظر سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نےناقص انتظامات اور لاپرواہی پر تنقید کی اور بعض نے وہاں موجود شائقین کی لاپرواہی اور ریس ٹریک پر ان کے امڈ آنے کو مورد الزام ٹھہرایا۔
اس تناظر میں بلاگر ناصر الحق نے حفاظتی احتیاطی تدابیر کے فقدان اور تماشائیوں اور مقابلہ کرنے والوں کے درمیان آہنی رکاوٹوں کی عدم موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے اسے"انسانی زندگی کی بے توقیری" کی بدترین مثال قرار دیا۔ بلاگر محمد اللیبی نے لکھا کہ "ایسےمقابلوں میں حفاظتی تدابیر کا فقدان انسانی زندگی کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے"۔