اپنی حفاظت کے لیے دفاعی اوراقدامی نظام کو بہتر کر رہے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اتوار کو کہا ہے کہ تل ابیب اسرائیل کی سلامتی کو بڑھانے کے لیے دفاعی اور حملے کے نظام کی پیداوار بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے ملک کو دو ہزار پاؤنڈ بم فراہم کرنے کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔

یہ اعلان ٹرمپ کے "ٹروتھ سوشل" پلیٹ فارم کے ذریعے یہ کہنے کے بعد سامنے آیا کہ اسرائیل نے امریکہ سے جو "بڑی تعداد میں چیزیں" مانگی تھیں ان کو فی الحال پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ بیان ان پریس رپورٹس کے بعد سامنے آیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 2,000 پاؤنڈ (907 کلوگرام) وزنی بموں کی کھیپ اسرائیل کے لیے جاری کی ہے۔ گزشتہ برس بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 1800 ایسے بموں کی فراہمی ایک ایسے وقت میں معطل کر دی تھی جب اسرائیلی فوج جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔ اس وقت جنوبی غزہ میں 1.4 ملین فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ بائیڈن نے اس وقت انتباہ بھی کیا تھا کہ ان جیسے علاقوں میں اس قسم کے بم کا استعمال ایک عظیم انسانی المیے کا سبب بنے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں