جنین : اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو مزاحمت کار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید دو مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوجی حملے طولکرم شہر میں پیر کے روز کیے گئے۔

مزاحمتی تحریک حماس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی قتل و غارتگری کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کے روز نشانہ بنائے گئے دونوں مزاحمت کاروں کا حماس سے تعلق تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اسرائیلی فوج فوج کی یہ کارروائی جاری ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے دو فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم وزارت صحت نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنین کے شمال میں ایک بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ حملے میں اسرائیلی فوج کو ٹینکوں کی مدد بھی حاصل ہے۔ جبکہ بکتر بند گاڑیاں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق ہفتہ کو رات گئے اسرائیلی فوج نے دو سالہ بچی لیلیٰ محمد الخطیب کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی جنین کے گاؤں الشہداء میں کی ہے۔

لیلیٰ کی دادی غدا اسوس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بغیر کسی اطلاع کے فائرنگ شروع کر دی۔ اسرائیلی فوج نے ہمارے گھروں کی کھڑکیوں کو بطور خاص نشانہ بنا کر کارروائی کی۔ یہ سب کچھ بہت اچانک تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں