سعودی عرب کی ایئر وارفیئر سینٹر میں 15 ممالک کے ساتھ فوجی مشقیں

فوجی مشقوں کو سپیئرز آف وکٹری 2025 کا نام دیا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب ایئر وارفیئر سینٹر میں سپیئرز آف وکٹری 2025 نامی فوجی مشقیں کر رہا ہے جس میں 15 ممالک کی افواج شامل ہیں۔

مملکت کی بعض ممتاز فوجی شاخیں مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں جن میں پریزیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی اور سعودی عربین نیشنل گارڈ کے دستے بھی شامل ہیں۔

مشقیں اس ہفتے ایئر وارفیئر سینٹر میں شروع ہوئیں جو مشرقی سعودی عرب میں ظہران میں شاہ عبدالعزیز فوجی مرکز پر واقع فضائی سہولت ہے۔
مشق کے کمانڈر میجر جنرل پائلٹ محمد بن علی العمری نے کہا کہ یہ مشقیں تیاری اور جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے فضائی، تکنیکی اور معاون عملے کے لیے لیکچرز اور مشنز پر مشتمل ہوں گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق العمری نے مزید کہا کہ سپیئرز آف وکٹری 2025 شریک افواج کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی مہارتوں میں اضافہ کریں گی۔
ایس پی اے نے مزید کہا کہ اس میں 10 روزہ جنگی مشقوں اور پروازوں کے ساتھ ساتھ مخلوط حکمت عملی کی کارروائیاں شامل ہیں جن میں سے بعض دوسرے ممالک کی افواج کے ساتھ مشترکہ طور پر تعاون میں اضافہ کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں