جلد سعودی عرب کا دورہ کروں گا:ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جلد سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کا دورہ کروں گا۔

امریکی صدر کا سعودی عرب کا دورہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی صدارت سنبھالنے کے بعد ان کے پہلے غیر ملکی دوروں میں سے ایک ہوسکتاہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

صدر ٹرمپ نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی وزیر اعظم سے بات کریں گے، واشنگٹن میں سعودی سرمایہ کاری کی مالیت کو دوگنا کرکے 1 ٹریلین ڈالر کرنے کے امکان پر بات کریں گے۔

ٹرمپ نے العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

العربیہ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی صدر نے امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات کو موجودہ وقت میں خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے پچھلےدور صدارت میں شاندار تھے اور ہر لحاظ سے بہترین تعلقات ہیں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں