قطر کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ قطر لبنان کی نئی حکومت بننے کے بعد اداروں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے پراجیکٹس پر بھی کام کرے گا۔ انہوں نے اس شرطیہ امداد کا اظہار منگل کے روز کیا ہے۔
خیال رہے قطر لبنانی فوج کو ایندھن اور تنخواہوں کی مد میں امداد فراہم کر رہا ہے۔ اسرائیل و حزب اللہ کی جنگ کے بعد لبنان کی تعمیر نو کے لیے غیر ملکی امداد کی ضرورت ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لبنان کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے۔
بیروت میں ہونے والی لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے بعد قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا 'قطر لبنانی فوج کی مدد جاری رکھے گا۔ ہم حکومتی تشکیل کے خواہاں ہیں۔ جس کے بعد سٹریٹیجک شراکت داری باہمی دلچسپی کے امور کے مطابق ہوگی۔'
انہوں نے مزید کہا 'رواں سال کے آغاز سے اب تک مثبت اشارے ملے ہیں۔ چاہے یہ لبنانی صدر کے خلا کو پر کرنے یا شام میں آنے والی تبدیلی سے متعلق ہو۔'
وزیراعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے لبنان کے دورے کے موقع پر نگران وزیراعظم لبنان نجیب میقاتی، نامزد وزیراعظم نواف سلام اور سپیکر پارلیمان نبیہ یری سے بھی ملاقات کی۔
یاد رہے نواف سلام بین الاقوامی عدالت انصاف کے جج کے طور کام کر رہے تھے۔ جنہیں 13 جنوری کو لبنان کا وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔