سعودی عرب کی طرف سے یمن کے ابتدائی سکولوں کے لیے تعلیمی سامان کی ترسیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے ’’ شاہ سلمان مرکز‘‘ کی طرف سے یمن میں پڑھنے لکھنے کی تعلیم دینے والے ابتدائی سکولوں کے طلبہ اور معذور افراد کو تعلیم فراہم کرنے والے مراکز کی ضروریات کو پورا کرنے کے منصوبے کے تحت لحج گورنری میں ان ابتدائی سکولوں اور معذور افراد کے مراکز میں تعلیمی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ 464 درسی کرسیوں سمیت تعلیمی عمل میں معاون مختلف اشیا کی ترسیل کی گئی ہے۔

لہج گورنریٹ میں سماجی امور اور محنت کی وزارت کے دفتر کے ڈائریکٹر، صائب عبدالعزیز سعید نے وضاحت کی کہ اس منصوبے نے لحج میں خواندگی کے لیے اور معذوری کے خاتمے کے مراکز میں 185 ماہرین کو تربیت فراہم کی ہے۔ معذور بچوں کی انفرادی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پروگرام فراہم کیے ہیں۔ 26 ہزار 447 طلبہ کے لیے مخصوص تعلیمی شعبوں میں مخصوص اوقات میں گفتگو کی سہولت کے پروگراموں میں مدد کی ہے۔ بریل کی فراہمی کی گئی ۔ اسی طرح پڑھنے ، لکھنے اور حساب کرنے جیسی تعلیمی مہارتوں کو سیکھنے میں دشواریوں کو دور کرنے کے لیے دیگر سامان بھی بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے ’’ شاہ سلمان مرکز‘‘ کا یہ منصوبہ یمن میں عدن، حضرموت، الضالع ، لحج، شبوہ اور المھرہ کے مخصوص گروپوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت معیاری اور پائیدار تعلیمی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔ اس منصوبے سے یمن میں 9,747 افراد مستفید ہو رہے ہیں جن میں 6,527 خصوصی ضروریات والے افرا اد بھی شامل ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں