تعمیر نو ، مصر کا سب سے بڑا قافلہ غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جاری مذاکرات کے درمیان لوڈرز اور تعمیر نو کے سامان کا سب سے بڑا مصری قافلہ رفح کراسنگ کے سامنے سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ جمعرات کو ’’ العربیہ‘‘ ذرائع نے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے مصر کے منصوبے سے متعلق کچھ تفصیلات واضح کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا انحصار پہلے چھ ماہ میں پٹی کے اندر محفوظ علاقوں کی تیاری پر ہے۔ پھر 18 ماہ کے اندر محفوظ رہائشی یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔

مصری تعمیر نو کا منصوبہ

انہوں نے مزید کہا کہ مصر کے منصوبے میں پہلے 6 ماہ میں غزہ کے کچھ علاقوں سے ملبہ ہٹانا اور وہاں موبائل ہسپتال بنانا اور سکولوں کا آغاز کرنا ہے۔ قاہرہ 24 بین الاقوامی کمپنیاں اور 18 مشاورتی دفاتر بھی غزہ لانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ عرب اور یورپی تعاون سے غزہ پراجیکٹس پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت مصر اور عرب ملکوں کے درمیان وسیع یورپی شرکت کے ساتھ غزہ کی تعمیر نو کانفرنس کی تیاری کے لیے مشاورت ہو رہی ہے۔

غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے عمل کا آغاز

یاد رہے صدر عبدالفتاح السیسی کو بدھ کے روز اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے فون کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں زیادہ تر توجہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر مرکوز کی۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور انسانی امداد کے فریم کے تحت پٹی میں انسانی مصائب کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے مصری اور اردن کے موقف کے اتحاد پر زور دیا تھا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے گھر نہ کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے عمل کو فوری طور پر شروع کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں