غزہ کی پٹی : فلسطینی گروپ کل ایک روسی سمیت 3 قیدیوں کو رہا کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطینی تنظیم حماس کے ایک رہنما کے اعلان کے مطابق غزہ میں فلسطینی گروپوں کی جانب سے کل ہفتے کے روز تین قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جو کہ جنگ بندی کی شرائط میں مذکور ہے۔

مزید یہ کہ رہائی پانے والوں میں امریکی نژاد اسرائیلی ساجے ڈیکل چین شامل ہے۔

ادھر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے آج جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ فائر بندی معاہدے کے سلسلے میں روسی نژاد اسرائیلی الیگزینڈر توربانوف کو رہا کرے گی۔

اسرائیل کے مطابق اسے تین قیدیوں کی شناخت موصول ہو گئی ہے جن کو کل ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل نے القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری ناموں کی تصدیق کی ہے۔

ادھر بین الاقوامی تنظیم صلیب احمر نے آج جمعے کے روز بتایا ہے کہ وہ غزہ میں یرغمالیوں کی حالت کے حوالے سے "نہایت تشویش" رکھتی ہے۔ صلیب احمر وہ تنظیم ہے جو اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی کارروائی میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ایکس پلیٹ فارم پر جاری بیان میں صلیب احمر کا کہنا ہے کہ "یرغمالیوں کی رہائی کی حالیہ کارروائیوں نے اس بات کی ضرورت کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم کو یرغمالیوں تک رسائی دی جائے"۔

یاد رہے کہ اب تک جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں پانچ باریوں میں 16 اسرائیلیوں اور ان کے مقابل سیکڑوں فلسطینیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ معاہدہ 3 مرحلوں پر مشتمل ہے۔

معاہدے کا پہلا مرحلہ 42 روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران میں 33 اسرائیلی اسیروں کے مقابل تقریبا 700 فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔

اسرائیلی رپورٹوں کے مطابق غزہ کی پٹی میں 100 کے قریب یرغمالیوں میں سے اس وقت زندہ افراد کی تعداد تقریبا 50 ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں