نتساریم راہ داری پر مصری سیکورٹی اہل کار اور فلسطینیوں کے بیچ محبت کے جذبات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

"ہمارے پیارے مصری (بھائی)" ... یہ وہ عبارت تھی جس کے ذریعے غزہ کی پٹی میں نتساریم راہ داری پر پہنچنے والے فلسطینی ڈرائیور نے وہاں تعینات مصری سیکورٹی اہل کار کا خیر مقدم کیا۔

مصری سیکورٹی اہل کار نے گاڑی کی تلاشی سے پہلے اس میں سوار افراد کو پانی کی بوتلیں پیش کیں۔

تلاشی لینے والے مصری اہل کار نے اپنا کام کرنے کے بعد گاڑی میں سوار افراد کو جوابا کہا "آپ کی سلامتی پر اللہ کا شکر ہے"۔

یاد رہے کہ ایک مصری نجی سیکورٹی کمپنی کے عالوہ دو امریکی کمپنیوں کو غزہ کی پٹی کے شمال میں واپس آنے والے بے گھر افراد کی تلاشی کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ اس بات پر اسرائیل اور حماس کے درمیان وساطت کاروں (مصر، قطر، امریکا) کے طفیل اتفاق رائے ہوا تھا۔

غزہ میں فائر بندی کا معاہد 19 جنوری کو نافذ العمل ہوا تھا۔ یہ معاہدہ تین مرحلوں پر مشتمل ہے۔

معاہدے کا پہلا مرحلہ 42 روز جاری رہے گا۔ اس دوران میں 33 اسرائیلی اسیروں کے مقابل 700 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ معلوم ہے کہ اب تک قیدیوں کے تبادلے کی پانچ اقساط پوری ہو چکی ہیں۔ ان میں 16 اسرائیلیوں اور اس کے مقابل سیکڑوں فلسطینیوں کو رہا کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں