فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی قیدی کی لاش آج جمعرات کے روز اسرائیل بھیج دی جائے گی۔ اس قیدی کا نام آڈیڈ لیفشیتز بتایا گیا ہے۔
اسلامی جہاد گروپ کا کہنا ہے کہ لیفشیتز ان اسرائیلی قیدیوں میں سے ایک ہے جو سات اکتوبر 2023 کو حملے کے دوران ہی ہلاک ہو گیا تھا۔
دوسری جانب حماس نے بھی تین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں آج ریڈ کراس کے حوالے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ تینوں لاشیں بیباس فیملی کے افراد پر مشتمل ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سات اکتوبر کو یارڈن جسے یکم فروری کو رہا کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بیباس خاندان کے شیری اور دو بچوں کو بھی ان کے ساتھ ہی حراست میں لیا تھا۔ ان میں سے صرف یارڈن کی یکم فروری کو رہائی ہو سکی تھی۔
علاوہ ازیں اطلاع دی گئی ہے کہ حماس کا عسکری ونگ ہفتے کے روز مزید چھ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گا۔