سعودی عرب:ولی عہد کی طرف سےخلیجی سربراہان،شاہ عبداللہ دوم اورصدرالسیسی کوریاض آنے کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خلیجی ملکوں کے سربراہان کے ساتھ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم جمعہ کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچیں گے۔ یہ خبر سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' نے جمعرات کو رپورٹ کی ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عرب ممالک کے یہ یہ رہنما خطے کی موجودہ صورت حال کے اس اہم موقع پر باہمی مشاورت کا اہتمام کریں گے۔ اس سے قبل عرب وزرائے خارجہ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس اسی ماہ کے دوران مصر میں ہو چکا ہے جو غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کے امریکی منصوبے کے پس منظر میں منعقد کیا گیا تھا۔جس کے بعد مصری وزیر خارجہ اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم الگ الگ امریکہ کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

لیکن خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق ولی عہد کی دعوت پر ان رہنماؤں کا مشترکہ مگر غیر رسمی نوعیت کا اجلاس ہو گا۔ یہ ان رہنماؤں کی معمول کی نجی دوستانہ طرز کی ملاقاتوں میں سے ایک ملاقات ہوگی۔ اس غیر رسمی اور دوستانہ ملاقاتوں کا اہتمام کئی برسوں سے کیا جا رہا ہے۔ جو مضبوط برادرانہ تعلقات کا مظہر ہوتی ہیں۔

ان دوستانہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات کو آگے بڑھانے کے امور پر غور کیا جاتا ہے اور باہمی دلچسپی کے امور کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔

' ایس پی اے ' کے مطابق خلیجی ملکوں اور مصر و اردن کے درمیان تعاون کے علاوہ اگلی غیر معمولی عرب سربراہ کانفرنس جو 4 مارچ کو غزہ کے سلسلے میں مصر کی طرف سے بلائی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں جمعہ کے روز کی غیر رسمی ملاقات کے دوران دیگر کئی امور پر بھی عرب سربراہان کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں