اسرائیل کا نصر اللہ کی تدفین سے قبل جنوبی لبنان پر حملہ

صور میں قلیلہ اور السماعیہ کا وسطی علاقہ نشانہ بنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بیروت میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کے جنازے سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کے روز جنوبی لبنان میں راکٹ لانچرز پر حملہ کیا جن کے بارے میں اس نے کہا کہ ان سے شہریوں کو خطرہ لاحق تھا۔

ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ "تھوڑی دیر پہلے اسرائیلی دفاعی افواج نے لبنان کی سرزمین پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر راکٹ لانچرز اور ہتھیاروں پر مشتمل ایک فوجی مقام پر ایک درست حملہ کیا جہاں حزب اللہ کی سرگرمی کی نشاندہی ہوئی۔ اس کے علاوہ جنوبی لبنان میں کئی راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرہ تھے۔"

لبنان کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے جنوبی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئے جب بیروت میں بڑے پیمانے پر جنازے کے لیے سوگواران جمع تھے۔

سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے کہا، "دشمن طیاروں نے ضلع صور میں قلیلہ اور السماعیہ کے درمیان کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے دو حملے کیے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں