سعودی ولی عہد کی جانب سے گھوڑ دوڑ کے مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نےریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں منعقد ہونے والے سعودی کپ مقابلوں کے دوران سب سے مہنگے ریس کپ کے ساتھ گھوڑے "فوریور ینگ" کی مالک سیسوما فوجیتا کو تاج پہنایا۔

ریوسی ساکائی کی قیادت میں Forever Young نے مہنگی ترین ریس جیت لی جس پر 20 ملین سعودی ریال کا انعام ہے۔ اس طرح یہ دنیا کی سب سے مہنگی گھڑ دوڑ بن گئی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان  گھڑ سواروں کو انعام دتے ہوئے

سعودی ریس کے دوسرے دن ہارس ریسنگ کلب کپ میں المبیر گھوڑے، خالص نسل کے عربین گھوڑوں کے عبیہ کپ میں طلال الخالدیہ گھوڑے اور سعودی دربی کپ میں گولڈن ویکوما کی فتح کا جشن منایا۔

گھوڑے سٹریٹ نو چیزر نے ریاض سپرنٹ کپ جیت لیا، جب کہ ایسٹرل گھوڑے نے سعودی انٹرنیشنل ہینڈی کیپ کپ، شن ایمپرر گھوڑےنے نیوم کپ اورایسکولی پنسو گھوڑے نے 1351 ویں ریس اپنے نام کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں