سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں ہم آہنگی کی اہمیت کو باور کرایا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بحرانات کے دوران میں تعاون کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو بھرپور بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
شہزادہ فیصل سعودی دار الحکومت ریاض میں International Humanitarian Forum سے خطاب کر رہے تھے۔
سعودی وزیر خارجہ نے تنازع کے علاقوں میں امداد کی وصولی یقینی بنانے کے لیے انسانی امداد پیش کرنے اور سفارت کاری کے کردار کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ چوتھے ریاض انٹرنیشنل ہویمنیٹیرین فورم کا آغاز آج ہوا۔ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمت کی جانب سے منعقد کیا جانے والا فورم دو روز جاری رہے گا۔
یہ فورم ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شاہ سلمان مرکز کی تاسیس کے دس برس مکمل ہو گئے ہیں۔
فورم کے دوران میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کے سیشن منعقد ہوں گے۔ ان میں بحرانات اور تنازعات میں انسانی سفارت کاری کے کردار ، امداد کی وصولی کے طریقہ کار اور ترسیل کے سلسلے کی سہولت کاری کے علاوہ قدرتی آفات میں بے گھر ہونے کے صورت حال سے نمٹنا جیسے موضوعات مرکزی طور پر زیر بحث آئیں گے۔
-
سعودی عرب کے 34 نئے امدادی قافلے غزہ کی پٹی پہنچ گئے
گزشتہ روزغزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف دینے کی مقبول مہم کے ایک حصے کے طور ...
مشرق وسطی -
استحکام اور اعتماد نے سعودی عرب کو کاروبار کے لیے دوستانہ مقام بنا دیا ہے: رچرڈ اٹیس
FII انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ اٹیس نے میامی میں سعودی فیوچر ...
مشرق وسطی