سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اپنی آج کی پیش گوئی میں توقع کی ہے کہ مملکت کے مختلف حصوں میں موسم سرد سے شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے ابتدائی اوقات میں شمالی سرحدی صوبہ ، الجوف ، حائل ، القصیم اور ریاض اور مشرقی صوبے کے شمالی حصوں میں دھند کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ ، ریاض اور نجران کے کچھ حصوں میں ریت کی ہوائیں افقی حدِ نظر کو محدود کریں گی۔ یہ صورت حال عسیر اور الباحہ کے مشرقی علاقوں تک پھیل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آسمان جزوی طور سے لے کر مکمل طور پر ابر آلود رہے گا۔ سعودی عرب کے وسطی اور مشرقی حصوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
اس حوالے سے ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ "یہ سردی کی وہ آخری شدید لہریں ہیں جو ہم آج محسوس کر رہے ہیں، رمضان کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی موسم سرما سکڑنا شروع ہو جائے گا، اور ہم اس مہینے میں بہار جیسا موسم محسوس کریں گے۔ عید کے پہلے روز سے دن کے اوقات میں گرمی شروع ہو جائے گی جب کہ رات کے اوقات میں موسم معتدل رہے گا۔"
-
سعودی حکومت دنیا میں سب سے زیادہ قابل بھروسہ حکومت قرار
ایڈلمین ٹرسٹ رپورٹ برائے 2025 کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب دنیا کا سب سے ...
بين الاقوامى -
سعودی خاتون فن کار نے شاہ عبدالعزیز کی تصویر میں حقیقت کی روح پھونک دی
سعودی عرب کی خاتون فن کارہ "جوہرہ عبدالحمید" نے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز بن ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں 1.5 کروڑ غیر ملکی بلا امتیاز اپنے حقوق حاصل کر رہے ہیں
سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ہلا التویجری کا کہنا ہے کہ مملکت ...
مشرق وسطی