عید الفطر: سعودی ملازمین، طلباء عید کی طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں ملازمین اور طلباء مارچ کے آخر میں عید الفطر کی توسیعی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔

عید الفطر کے موقع پر مسلمان کئی دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اس سال ماہِ رمضان یکم مارچ سے شروع ہوا۔

سعودی عرب میں عید کی سرکاری چھٹی 30 مارچ بروز اتوار سے شروع ہو گی یعنی ملازمین 28 اور 29 مارچ کے ساتھ طویل تعطیل کا لطف اٹھائیں گے۔

عید الفطر کی تعطیلات دو اپریل بروز بدھ کو ختم ہوں گی اور جمعرات تین اپریل کو کام دوبارہ شروع ہو گا۔

وزارتِ تعلیم کے مطابق دوسری طرف طلباء کے لیے تعطیلات 20 مارچ سے چھے اپریل تک ہوں گی۔

عیدالفطر کی اصل تاریخ کی چاند نظر آنے پر تصدیق ہو گی۔

دیگر تعطیلات

سعودی عرب جون کے اوائل میں عید الاضحیٰ بھی منائی جائے گی جب چار سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

سال کے آخر میں مملکت میں سعودی قومی دن کے موقع پر بھی چھٹی ہو گی جو ہر سال 23 ستمبر کو آتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں