سعودی عرب : 'شاہ سلمان ریلیف' نے ہزاروں ضرورت مندوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دنیا بھر میں چیریٹی کے کاموں میں متحرک رہنے والے سعودی ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے حالیہ دنوں میں ہزاروں افراد تک خوراک کے پیکٹ پہنچائے ہیں۔ خوراک تقسیم کرنے کا یہ سلسلہ دنیا کے زیادہ افلاس زدہ لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔

شاہ سلمان ریلیف نے علاوہ ازیں 25 ٹن کھجوریں بھی دنیا بھر میں انسانی بنیادوں پر ضرورت مندوں میں تقسیم کی ہیں۔

رومانیہ میں 'شاہ سلمان ریلیف' نے 1200 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ شام میں الحمراء اور ابو قدر نامی علاقوں میں 250 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔ جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں 1300 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔

اب رمضان کے لیے شاہ سلمان ریلیف کے خصوصی پروگرام کے چوتھے مرحلے میں 390109 فوڈ پارسل 27 ملکوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں ۔ جس سے 23 لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اس مقصد کے لیے 67 ملین ریال خرچ ہوں گے۔

جبکہ شاہ سلمان ریلیف نے گیمبیا میں 25 ٹن کھجوریں تقسیم کی ہیں اور 50 ٹن 'ڈی آئیوری' اور اسی طرح کھجوروں کے 2400 پیکٹ یمن میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں