ہم حماس کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں:فلسطینی ایوان صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

غزہ کی پٹی پر دوبارہ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد فلسطینی ایوان صدر نے جہاں اسرائیل پر تنقید کی ہے وہیں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے اور حماس کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

وفا نیوز ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان کے مطابق صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف قتل عام کا ارتکاب کیا، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 1,000 سے تجاوز کر گئی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ قتل عام اسرائیل کی جانب سے عالمی برادری کی طرف سے جنگ بندی کے قیام اور امن کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو کمزور کرنے میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے جس سے خطے میں سلامتی اور استحکام حاصل ہو گا۔

ابو ردینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے بشمول یروشلم میں ہر جگہ فلسطینی عوام کے خلاف اپنے حملے روکنے کے لیے مجبور کرے۔

"ہتھیار ڈالنے کا معاہدہ نافذ کرنا"

حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ اسرائیل "ہتھیار ڈالنے کا معاہدہ" مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔حماس نے امریکہ پر "تشویش میں شراکت دار" ہونے کا الزام عاید کیا‘۔

ابو زہری نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اسرائیل کے اہداف اور غزہ میں قتل عام جنگ بندی معاہدے کو کمزور کرتے ہیں اور ہتھیار ڈالنے کے معاہدے کو مسلط کرنے اور اسے غزہ کے خون میں لکھنے کی کوشش ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اس کے خلاف حملے کی تیاریوں کے دعوے بے بنیاد ہیں اور جنگ کی طرف واپسی کا جواز پیش کرنے کا محض بہانہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ شین بیت کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد سے وابستہ اہداف کے خلاف حملے جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ گھنٹوں میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں سیلز، لانچنگ پوائنٹس، جنگی سازوسامان اور دیگر فوجی ڈھانچے شامل تھے جنہیں دونوں تحریکیں مبینہ طور پر منصوبہ بندی اور عسکری سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے استعمال کرتی تھیں۔

اس نے دعویٰ کیا کہ یہ اہداف اسرائیلی فوج اور شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔

اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں دی گئی ہدایات میں تبدیلیاں کی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بھی اعلان کیا کہ اسرائیل حماس کے خلاف فوجی طاقت میں اضافے کے ساتھ کارروائی کرے گا۔ دفتر نے کہا کہ فوج کو مکمل طاقت کے ساتھ مقررہ اہداف پر حملہ کرنے کی ہدایات ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے غزہ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیر دفاع اور سکیورٹی سربراہان کی موجودگی میں سکیورٹی مشاورت کے لیے اجلاس طلب کیاہے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے تباہ شدہ غزہ کی پٹی میں درجنوں اہداف پر بمباری کی ہے۔ بیان میں کہا کہ جب تک ضروری ہوا حملے جاری رہیں گے ۔

"امریکہ کے ساتھ ہم آہنگی "

اسرائیل نے منگل کے روز کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں اس کے حملے اس کے اتحادی امریکہ کے ساتھ "مکمل ہم آہنگی" کے ساتھ کیے گئے۔ اچانک کیے گئے ان حملوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حملے جنوری میں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بعد اپنی نوعیت کے غیرمعمولی حملے تھے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ منسر نے کہاکہ "میں تصدیق کرتا ہوں کہ غزہ میں شدید لڑائی کی واپسی واشنگٹن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ تھی۔ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا اسرائیل کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے"۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس سے دو ماہ پرانی جنگ بندی کے مکمل خاتمے کا خطرہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں