ڈیٹرائٹ میں رضاکاروں کی جانب سے رمضان کے دوران افطار کے بعد اضافی کھانا لوگوں میں تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

رمضان کے دوران افرادِ خانہ کے ساتھ افطار کے بعد نادین داؤد نے اپنی دادی کے ریفریجریٹر میں کھانے سے بھرے برتن اور غیر استعمال شدہ کھانے کی کئی ٹرے دیکھی۔ اکثر انہیں محسوس ہوتا تھا کہ گھر کے افراد باقی ماندہ کھانے کو جلدی بھول گئے اور پھر وہ ضائع ہو گیا۔

ان مشاہدات نے انہیں 2017 میں The Helping Handzzz فاؤنڈیشن کے قیام کی تحریک دی جس میں ہر سال ماہِ رمضان کے دوران رضاکار جمع ہوتے ہیں۔ وہ ڈیئربورن میں خاندانوں سے فالتو کھانا جمع کرتے ہیں جہاں 110,000 باشندوں میں تقریباً نصف عربی النسل ہیں۔ اور اسے ہمسایہ شہر ڈیٹرائٹ میں بے گھر لوگوں میں تقسیم کر دیتے ہیں۔

داؤد نے کہا، گروپ کی کوششیں اس بات کی علامت ہیں کہ دینِ اسلام میں خوراک جیسے وسائل کا احترام اور قدر کرنے پر زور دیا گیا ہے اور رمضان میں "خود ضبطی اور کم نصیبوں کے لیے ہمدردی" پر جو توجہ مرکوز کی جاتی ہے، یہ اس سے مطابقت رکھتی ہیں۔

داؤد نے کہا، "جب آپ افطار کر رہے ہوں تو ہر خاندان رات کو کھانے کے لیے کافی کھانا بناتا ہے۔ اور بہت سا کھانا بچ جاتا ہے۔ کافی کھانا فریج میں رکھ دیا جاتا ہے جسے لوگ اگلے دن بھول جاتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "میں نے کھانا فریج میں رکھنے اور بھول جانے یا ضائع کر دینے کے بجائے یہ فیصلہ کیا کہ یہ 'مجھے دے دیں۔ میں ہمیشہ کونے پر لوگوں کو دیکھتی ہوں۔ میں ان کی مدد کروں اور ایک مشروب اور ایک اچھی دعوت کے ساتھ یہ کھانا انہیں دے دوں۔'"

حال ہی میں ایک رات ہیلپنگ ہینڈز بورڈ کے اراکین حسین سرینی اور داؤد وہبی اور دیگر چار افراد سریینی کی والدہ کے تیار کردہ افطار سے محظوظ ہوئے۔

افطار کے بعد کئی حاضرین نے نماز ادا کی۔ اس کے بعد وہبی نے سرینی کا ٹرک سنبھالا اور علاقے کے کئی گھروں پر رک کر غیر استعمال شدہ کھانا جمع کیا۔ وہاں سے وہ قریبی مسجد کی پارکنگ میں چلے گئے جہاں نادین داؤد اور دیگر نے کھانا ترتیب دیا۔

اس کے بعد گاڑیوں کے ایک قافلے نے ڈیٹرائٹ میں کئی ایسی جگہوں کا دورہ کیا جہاں رہائش سے محروم لوگ باقاعدگی سے مل سکتے ہیں۔

بورڈ کی رکن مریم ہاشم ایک شخص کے پاس پہنچی جو کمبل اوڑھے فٹ پاتھ پر لیٹا تھا۔

انہوں نے کہا، "ہیلو، ہمارے پاس آپ کے لیے کھانا ہے۔ ہم اسے یہاں رکھ رہے ہیں، ٹھیک ہے؟"

"ٹھیک ہے" جواب آیا۔

دیگر رضاکاروں نے کھانے کے ڈبوں کے ساتھ بوتل بند پانی اور ایک میٹھا بھی دیا۔

ہیلپنگ ہینڈز ٹیم ماہِ مقدس کے دوران ہر ہفتے چھے راتیں یہی عمل دہراتی ہے اور اتوار کو چھٹی کرتی ہے۔

ستائیس سالہ وہبی ٹویوٹا میں ڈیزائن انجینئر ہیں۔ سرینی کا کاروبار غسل خانوں اور کچن کو مسمار کر کے انہیں دوبارہ تعمیر کرنا ہے۔

ڈیئربورن کے 25 سالہ رہائشی نے بتایا کہ وہ "دنیا کو کچھ اچھا" دینے کے لیے بخوشی رات نو یا دس بجے تک روزانہ باہر رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "اس کا بنیادی مقصد موجود چیزوں میں دوسروں کو شریک کرنا ہے۔"

وہبی نے کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ وہ اور ان کے دوست ہر سال ماہِ رمضان میں یہ کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "صرف یہ نہیں کہ یہ 'روزے' کا وقت ہے۔ یہ ایک برادری کے طور پر پرورش پانے اور یکجا ہونے، خود کو اور ایک دوسرے کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں