اردنی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق المجالی نے شامی سیاحتی گروپوں کو مملکت میں داخلے کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ شامی سیاحوں کے داخلے کی بحالی پہلے سے نافذ کردہ ضوابط اور شرائط کے ساتھ مشروط ہے۔ لائسنس یافتہ سفری اور سیاحتی ایجنسیوں کے ذریعےیہ اجازت د ی گئی ہے، جس کے دورے کی مدت ایک ماہ تک محدود ہے۔
المجالی نے مزید کہا کہ فیصلہ آج سے نافذ العمل ہے۔ مجاز حکام نے مخصوص فریم ورک کے مطابق اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ "یہ قدم سیاحت کے شعبے کی حمایت، سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور شام میں اپنے بھائیوں کے لیے سفر کی سہولت فراہم کرنے، مملکت کی سلامتی کو برقرار رکھتے ہوئے منظور شدہ ’ایس اوپیز‘ کی تعمیل کو یقینی بنانے کے فریم ورک کے اندر شامی باشندوں کے اردن کے سفر کی سہولت فراہم کرنے لیے شروع کیا گیاہے"۔
-
عید الفطر کے دوران حملوں کا خدشہ: شام میں امریکی سفارت خانے کا انتباہ
شام میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران حملوں کے ...
مشرق وسطی -
شامی وزارت داخلہ کا حمص میں دہشت گرد حملوں کے لیے تیار دھماکا خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ
اسد حکومت کے خاتمے کے بعد اس کی باقیات کے خلاف جاری فوجی اور سکیورٹی مہم کے ایک ...
مشرق وسطی -
عید پر ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام سے نکلنے کا امریکی
شام کی نئی انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کے ایام میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات ...
مشرق وسطی