فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ لقسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز نے ایک اور اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ اس ویڈیو میں اسرائیلی قیدی اپنی حکومت سے مطابہ کر رہا ہے کہ اس کی رہائی ممکن بنائی جائے۔
حالیہ دنوں میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ کسی قیدی کی دوسری ویڈیو ہے۔یہ اسرائیلی قیدی سات اکتوبر کے بعد سے مسلسل فلسطینی مزاحمت کار گروپوں کی قید میں ہیں۔
اسرائیل نے غزہ میں اپنی جنگ کے اہداف میں سے جو ہدف حماس کی تباہی اور غزہ سے حماس کے صفائے سے بھی اہم تر ہدف کے طور پر بیان کر رکھا ہے وہ اسرائیلی قیدیوں کی بحفاظت رہائی کا ہے۔ مگر ابھی تک اسرائیلی فوج کی اس طویل ترین جنگ کے باوجود اسرائیل ان کی جنگ کے ذریعے رہائی ممکن نہیں بنا سکا ہے۔
اسرائیل نے ان قیدیوں کے اہل خانہ کے تشکیل کردہ فورم نے اس ویڈیو میں دکھائے گئے قیدی کی شناخت ایلکانا بہبوت کے طور پر کی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا یہ فورم پچھلے اٹھارہ ماہ سے مسلسل احتجاج کر رہا ہے کہ ںیتن یاہو حکومت ان قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدہ کرے اور بات چیت کے ذریوے ان قیدیوں کی زندہ حالت میں رہائی ممکن بنایا جائے۔
حماس کی طرف سے جاری کردہ تازہ ویڈیو فوٹیج تین منٹ سے زیادہ پر محیط ہے۔ اس میں اسرائیلی قیدی عبرانی زبان میں اسرائیلی حکومت سے اپیل کر رہا ہے کہ اسے رہائی دلائی جائے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے اس ویڈیو کے سلسلے میں اپنے ذرائع سے ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ ویڈیو کہان ریکارڈ کی گئی اور کب بنائی گئی ہے۔
یہ قیدی پیر کے روز اس سے پہلے جاری کردہ ایک ویڈیو میں بھی دیکھا گیا تھا۔ پیر کے روز جاری کی ویڈیو میں یہ اور ایک اور اسرائیلی قیدی یوسف ہیم اوحنا کو اپنی رہائی کی اپیل کرتے دیکھا گیا ہے۔