جاپان کے معروف بزنس اخبار نیکی نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹوکیو سعودی عرب کو مشترکہ طور پر نئی نسل کے لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لیے بات چیت میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
برطانیہ اور اٹلی نے 2025 ءکے اوائل سے وسط تک ’سکتھ جنریشن‘کے لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو دو سال سے زیادہ پہلے شروع کیے گئے "گلوبل ایئر کامبیٹ" پروگرام کا ہی حصہ تھا۔ جنگی طیارے 2035 میں سروس میں داخل ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے برطانیہ اور اٹلی نے اس منصوبے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔