یمن:شاہ سلمان ریلیف مرکزکی جنگ زدہ علاقوں میں زندگیاں بچانے اورامید بحالی کی کوششیں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کے بین اقوامی سطح پر کام کرنے والے سب سے بڑے خیراتی ادارے ' شاہ سلمان ریلیف 'نے انسانی بحرانوں کا شکار رہنے والے ملکوں میں اپنی امدادی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس سلسلے میں جنگ کی زد میں رہنے والے ملک امید بھالی کی کوششوں کو اہم فوکس رہے۔

یمن ۔،آذربائیجان اور عراق میں سعودی خیراتی ادارے کی سرگرمیاں بھی انسانی بنیادوں پر ' ایس پی اے ' نے رپورٹ کی ہیں۔ جن کے دوران ' ایس پی اے ' کےمطابق 241 ملین ڈالر کی خطیر رقم سےبے بس انسانوں کی امداد کی گئی۔

یمن میں شاہ سلمان ریلیف کے منصوبے ' ماسام ' کے علاقے میں خدمات دے رہے ہیں جہاں اس ادارے نے 486651 کی تعداد میں بارودی سرنگوں کو زمین سے نکال کر علاقے کے لوگوں کو زندگی کی امید دی۔ یوں 146285 ٹینک شکن بارودی سرنگوں کے علاوہ 8212 دیگر بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں۔ علاوہ ازین انسان کش 6776 باردودی سرنگوں بھی ناکارہ بنا دی گئیں۔

پچھلے ہفتے کے دوران اس بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے منصوبے کے تحت 511 بارودی سرنگیں ضائع کی گئیں۔ ان میں 23 ٹینک شکن بارودی سرنگیں بھی شامل تھیں۔ جبکہ 6 بارودی سرنگیں جو ، ان عام لوگوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی تھیں، انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ساری بارودی سرنگیں حوثیوں نے بچھائی تھیں۔ یہ بارودی سرنگیں یمنی بچون ، عورتوں اور بوڑھوں سمیت سبھی کے لیے خطرناک ہو سکتی تھیں۔ اس بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے منصوبے کے تحت 550 ارکان پر مشتمل ایک بڑی ٹیم کام کر رہی ہے۔ جن میں 32 ماہر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

سعودی ریلیف ادارے کی سرگرمیوں کا کے مراکز مارب ، عدن ، جوف ، شبوا تائز ، حدیدہ ، لاھی ، صنعا اور البائدہ وغیرہ شامل ہیں۔ ماہر بارودی ماہر اور انجینیئر اس سلسلے میں خدمات دے ہے ہیں۔ تاکہ یمنی شہریوں کو بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے ہونےوالی ہلاکتوں یا زخمی ہونے سے بچایا جاسکے۔ اب تک اس منصوبے سے کم از کم 25340 یمنی شہریوں کو فائدہ پہنچ چکا ہے۔جبکہ اس پروگرام پر 39 ملین دڈلر سے زائد کی رقم خرچ ہو چکی ہے۔

یاد رہے یمن میں بد امنکے دوران پچاس لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔ ان افراد کے لیے رہائش، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی شاہ سلمان ریلیف کی ترجیح ہیں۔

چار اپریل کو شاہ سلمان ریلیف نے بین الاقوامی سطح پر انسداد بارودی سرنگ کا دن منایا ۔ تاکہ اس سلسلے میں شعور کو عام کیا جائے اور بارودی سرنگوں کے پھٹنےسے عام انسانوں کی زندگی اور جان بچائی جا سکے۔منصوبے کے اعلیٰ زمہ دار کوسیبی کے مطابق ہم ایک بارودی سرنگ ت اہ کرتے ہیں تو درجنوں مزید بچھا دی جاتی ہیں۔ اس لیے یہ ہمارا ایک طرح سے مستقل بنا گیا منصوبہ ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔' ہم خوف اور دہشت کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہے ہیں جو یمن کے لوگوں پر مسلط کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں