غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تاہم جنگ بندی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو غزہ کی پٹی میں رفح کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا۔
اسرائیل نے جنوبی غزہ میں خان یونس اور رفح گورنریٹس کے درمیان چلنے والے نئے قائم کردہ "موراج کوریڈور " پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا اور غزہ کے ضلع رفح کا مکمل گھیراؤ کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ اس نئے کوریڈور کا نام پٹی میں ایک سابق اسرائیلی بستی کے نام پر رکھا گیا۔ یہ بستی 2005 میں اسرائیلی انخلا کے ساتھ خالی کر دی گئی تھی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں ایک علاقے پر بھی بمباری کی۔ دریں اثنا اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ فوج رفح کو کنٹرول کرنے اور اسے بفر زون میں شامل کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
جنگ بندی مذاکرات
اسرائیل کی جارحیت اس وقت بھی جاری ہے جب مختلف بیانات نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کے حوالے سے کچھ مثبت اشارے دیے ہیں۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب اور قاہرہ نے غزہ پر مصری تجویز کے مسودوں کا تبادلہ کیا ہے۔ صہیونی حکام نے کہا ہے کہ غزہ پر مذاکرات میں پیش رفت کے حصول کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل شام فلسطینی پٹی میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل اور ثالثوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سٹیو وٹکوف نے بھی گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ حماس کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے میں صرف چند دنوں کی بات ہے۔
مارچ میں جنگ بندی کا خاتمہ
واضح رہے پردے کے پیچھے ثالثوں کے ذریعے جاری مشاورت کے باوجود اسرائیلی فوج نے تباہ شدہ فلسطینی غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شمال اور جنوب میں بفر زون قائم کرنے کے منصوبوں کے تحت متعدد علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان دو ماہ کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے۔
19 جنوری کو جنگ بندی معاہدہ نافد ہوا تھا۔ جنگ بندی کے 57 دنوں کے دوران 1800 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ حماس کے زیر حراست 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ ان 33 یر غمالیوں میں 8 افراد کی لاشیں بھی شامل تھیں۔ یاد رہے 58 اسرائیلی اب بھی غزہ کی پٹی میں حماس کی حراست میں ہیں۔ ان 58 میں سے 34 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ مارے جا چکے ہیں اور اب حماس کے قبضہ میں صرف ان کی لاشیں موجود ہیں۔
-
غزہ میں 36 اسرائیلی حملوں میں 'صرف خواتین اور بچوں کی' موت واقع ہوئی: اقوامِ متحدہ
اقوامِ متحدہ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اس کے غزہ میں 36 اسرائیلی حملوں کے تجزیئے سے ...
مشرق وسطی -
نیتن یاہو نے غزہ کی جنگ پر معترض ہوا بازوں کو "انتشار پسند گروہ" قرار دیا
اسرائیلی فوج کے سیکڑوں ہوا بازوں کی جانب سے ایک خط پر دستخط کیے گئے جس میں مطالبہ ...
مشرق وسطی -
غزہ میں امن کے مواقع پر خلیج تعاون کونسل کی کانفرنس جون میں ہو گی: سیکرٹری جنرل
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنما فلسطین کے بارے میں اپنے اٹل موقف کے تحت غزہ ...
مشرق وسطی