اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول جنگجو بیروت ہوائی اڈے سے اسلحہ کی نقل وحمل میں ملوث تھا۔
جنوبی لبنان پر شروع ہونے والے پرتشدد حملوں کے درمیان اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے یونٹ 4400 کے ڈپٹی کمانڈر حسن علی نصر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔
فوج کے ترجمان ’اویچائی ادرعی‘ نے ٹویٹ کیا کہ حسن علی نصر نے حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کے لیے اسلحہ اور رقم لبنان میں اسمگل کرنے کا کام کیا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فریم ورک کے اندر ایرانی جماعتوں نے بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے ہتھیاروں اور رقم کی لبنان منتقلی پر زور دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ "نصر کے ہوائی اڈے کے کارکنوں سے رابطے تھے جو خفیہ طور پر حزب اللہ کے لیے کام کرتے ہیں اور اسمگلنگ کی کارروائیوں میں مدد کرتے ہیں"۔
اسرائیلی فوج نے کہاکہ "شام-لبنانی سرحد پر ہتھیاروں کے اسمگلروں کو ہتھیار فروخت کرنے کے سودوں کی نگرانی کی۔ وہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کی کارروائیوں کو زیادہ وسیع پیمانے پر منظم کرنے میں بھی شامل تھا"۔
-
جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا سے قبل ہمارے ہتھیاروں پر بات نہیں ہو گی: حزب اللہ
لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ایک ذمے دار نے کہا ہے کہ لبنانی حکام کو مطلع کر دیا گیا ...
مشرق وسطی -
ریاستی ملکیت سے باہر کوئی ہتھیار نہیں ہوگا: حزب اللہ کی دھمکیوں پر لبنانی صدر کا اعلان
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم کی اس بات کے چند دن بعد کہ پارٹی کسی کو غیر ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا نازک معاملہ ہے،جنوبی لبنان میں بمباری کے بعد لبنانی صدر کا ردعمل
لبنان کے صدر جوزف عون نے اتوار کے روز اس امر کا اظہار کیا ہے کہ حزب اللہ کو غیر ...
مشرق وسطی